

روؤف اور مہربان امام کے حرم میں ایک مہربان دوست کی داستان
استان قدس رضوی مین کتابون کی ۱۰۰ سال تاریخ کا جائز
آستان قدس رضوی کی ایک اہم ترین ذمہ داری یہ ہے کہ حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی نورانی سیرت اور طرز زندگی کی روشنی میں اپنے سامعین و قارئین کی کمال کی جانب راہنمائی کرنے کے ساتھ امام رضا}کی گراں قدر اور اعلیٰ تعلیمات کو فروغ دیا جائے ،اس مقصد کے حصول کے لئے جوچیز نہایت ضروری ہے وہ یہ ہے کہ قارئین و سامعین کی ضروریات کے مطابق وسائل سے استفادہ کیا جائے اور اس سلسلے میں کتابوں کی نشر و اشاعت اور مطالعہ و کتابخوانی کے کلچر کو فروغ دینا ایک مؤثر ترین راہ حل ہے ۔ آستان قدس رضوی نےاپنی پالیسیوں میں کتاب اور کتابخوانی کے مؤثر فریم ورک کے ذریعہ ثقافتی پیغام کو منتقل کرنے پر توجہ دی ہے اگرچہ دستاویزات کے متن میں’’کتاب‘‘ اور ’’کتابخوانی‘‘کے الفاظ ذکر نہیں ہوئے لیکن متعلقہ اہداف و مقاصد کے حصول کے لئے اس مؤثر فریم ورک اور ڈھانچے پر توجہ دینا نہایت
ضروری ہے ۔
آستان قدس رضوی کی لائبریری کی صفوی دورحکومت میں تأسیس
آستان قدس رضوی کی لائبریری،ایران اور عالم اسلام کی بڑی لائبریریوں میں سے ایک ہے جس کی بنیاد صفویوں،افشاریوں اور قاجاریوں کے ادوار حکومت کی تحریری دستاویزات اور مکتوبات پر رکھی گئی ،آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز کے آرکائیوز میں موجودمخطوطات میں اس مقدس آستانہ کی لائبریری کی انتظامی عمارت،لائبریری میں ملازمین کی تعداد اوران کی ذمہ داریاں،اخراجات اور مالیاتی امور،لائبریری سے متعلق وقفنامے،ماخذ کے حصول کے ساتھ فہرست نویسی اور فہرست سازی کا طریقہ کار،معلومات دوبارہ حاصل کرنے اور کتابیں امانت کے طور پر دینے کا طریقہ،مختلف ادوار میں لائبریری کی عمارت اور اس دوران لائبریری کی عمارت میں جو تبدیلیاں رونما ہوئی ان سب کو بیان کیا گیا ہے۔
آستان قدس رضوی میں لائبریرین کا ۴۰۰ سالہ تجربہ
کتب خانے انسانی علم کی تشکیل اور ارتقاء میں اہم کردار ادا کرتے ہیں،تاریخ میں ان علمی مراکز نے دانشوروں اور محققین کو بہت سارے قیمتی مواقع فراہم کئے ہیں اور یہ سب کچھ لائبریرین کے تعاون اور مدد سے ممکن ہوا یعنی وہ افراد جنہوں نے برسوں سے انسانی مکتوبات کی بغیر معاوضہ لئے حفاظت کی او رکر رہے ہیں،کتاب اور لائبریرین کی اسلامی اور ایرانی تہذیب و ثقافت میں ایک طویل تاریخ ہے اوراس حوالے سے آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز میں موجود دستاویزات اس دعوے پر دلیل اور گواہ ہیں۔
حرم امام رضا علیہ السلام کی لائبریری میں پہلا کام یا پیشہ لائبریرین کا تھا ، لائبریرین پیشے کی سب سے قدیم اور پرانی دستاویزجس کا تعلق ۱۰۰۹ ہجری قمری سے ہے آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکز میں بحفاظت رکھی گئی ہے اورفی الحال ایران میں لائبریرین پیشے سے متعلق واحد دستاویز ہونے کی وجہ سے لائبریری سے متعلق ملازمتوں کے مطالعہ کے لئے نہایت قیمتی اور اہم شمار کی جاتی ہے ۔
فہرست نویسی کا فن ۱۰۰ سال پرانا ہے
ایران میں مخطوطات کی فہرست نویسی کا کام تقریباً سو سال پرانا ہے، آستان قدس رضوی کی لائبریری سے متعلق ایران کی سب سے پہلی فہرست(کیٹلاگ) کو ایران کے مشہور کیٹلاگ نویسوں(فہرست نویسوں) جناب شیخ محمد خالصی،مرتضیٰ قلیخان نائینی،عماد فہرستی کے نام سے مشہور جناب حاج عمادالمحقین واعظ تہرانی،میرزا علی اکبر شہیدی ثقۃ الاسلام اور اوکتایی نے ۱۹۲۶ میں لکھ کر زیور طبع سے آراستہ کیا۔
آرگنائزیشن آف لائبریریز،میوزیمز اور آستان قدس رضوی کے دستاویزاتی مرکزکی مخطوطہ کتب اور قرآن کریم کے خطی ایڈیشنز کی فہرست سازی کے شعبہ نے باقاعدہ فعالیت کا آغاز ۱۹۲۶ عیسوی سے کیا اسی لئے ملک میں مخطوطہ کتب اور قرآن کی فہرست سازی کا سب سے قدیمی ترین ڈیپارٹمنٹ شمار ہوتا ہے ،ہرملک و ملت کا ثقافتی سرمایہ مخطوطہ کتب ہوا کرتی ہیں جو کہ مختلف صدیوں میں علوم و فنون کی اقدار کی نمائندگی کرتی ہیں۔
قرآن کریم کےاٹھارہ لاکھ نسخوں کی اشاعت
بہ نشر(آستان قدس رضوی پبلیکیشنز) جو کہ آستان قدس رضوی کی تصانیف کی نشر و اشاعت کا مرکز شمار کیا جاتا ہے اپنی تأسیس سے اب تک تقریباً ۳۰ قسم کے مکمل قرآنی ایڈیشنز اور۸ ایسے قرآنی ایڈیشن جو مختلف خصوصیات رکھتے تھے شائع کر چکا ہے ان آٹھ قرآنی ایڈیشنز میں کتابت کے لحاظ سے بزرگ اساتذہ جیسے یزدی،نیریزی،عثمان طحہ،مہدوی،ارسنجانی،غلامعلیٰ اصفہانی کے قرآنی ایڈیشنز اور ترجمہ کے لحاظ سے آیت اللہ مکارم شیرازی،آیت اللہ مشکینی،آیت اللہ محلاتی،ڈاکٹر حداد عادل، استاد مہدی الہہی قمشہ ای اور استاد حسین انصاریان کے ترجمے شامل ہیں جن پر نامور اساتذہ حسین نامور،عباس عطاپور،مجید قاسمی،خانم منتظری اور خانم زہرا سادات مشرف اور فہیمہ صنعتگرنے تذہیب کا کام انجام دیا،ان قرآنی ایڈیشنز کی ڈیزائنگ اوران کے فاؤنٹس نیریزی،عثمان طحہ،عثمانیک،واضح،نسخ قرآنی پر مشتمل ہیں اسی طرح کے ان کے مختلف ترجمے جیسے آیت کے نیچے ترجمہ تحریر کرنا، آیت کے سامنے ترجمہ لکھنا،ستون کی صورت میں ترجمہ لکھنا اور مختلف لائنوں میں جیسے سات لائنوں سے لے کر ۱۶ لائنوں تک کے مختلف قرآنی ایڈیشنز شامل ہیں جن کی مختلف رنگوں اور جلدوں میں اشاعت کی گئی ہے ،اب تک بہ نشر پبلی کیشنز کے آرڈر پر تقریباً اٹھارہ لاکھ کے قرآنی ایڈیشنزنشر کئے جا چکے ہیں جو کہ اس وقت مشہد مقدس اور ملک کے بہ نشرکتاب اسٹورزپر دستیاب ہیں۔
خصوصی اشاعت میں چالیس سالہ تجربہ
’’بہ نشر‘‘ ایک ایسا پبلی کیشنز ادارہ ہے جسے نشر و اشاعت میں تقریبا۴۰ سال کا تجربہ حاصل ہے، آستان قدس رضوی سے وابستہ اس اشاعتی ادارے نے ۱۹۸۳ سے ایک عمومی پبلی کیشنز کے عنوان سے مختلف موضوعات پر کتب کی اشاعت کی ہے ،یہ اشاعتی ادارہ اپنی تأسیس کے بعد کی پہلی تین دہائیوں کے دوران مصنفین کی متعدد تصانیف کو مختلف عناوین میں اشاعت کرنے کے لئے اپنی طرف راغب کرنے میں کامیاب رہا ہے ، کتب کا جائزہ لینے،کتب کی تدوین،صفحات کی ترتیب اور سرورق کے ڈیزائن کے بعد اس کتاب کی طباعت اور اشاعت کو انجام دیا جاتا ہے ۔آستان قدس رضوی پبلی کیشنز جو کہ ۲۰۱۶ تک ایک عمومی پبلی کیشنز کی حیثیت سے ۲۶ موضوعات جن میں نفسیات،اسلامی علوم،بنیادی علوم،میڈیکل،انجیئرنگ اور ادبیات وغیرہ شامل ہیں متعدد تالیفات اور تراجم کی اشاعت کر چکا ہے یہ کتابیں بچوں،نوجوانوں ،محققین اور یونیورسٹی کے طلباء کے لئے زیور طبع سے آراستہ کی گئی ہیں۔
حرم امام رضاکے زائرین کے لئے گرانقدر تصانیف کی اشاعت
آستان قدس رضوی کے سربراہان کی رہبر معظم انقلاب اسلامی سےجو میٹنگ منعقد ہوئی اس میں رہبر معظم انقلاب اسلامی نے اس بات پر تاکید فرمائی کہ زائرین کے لئے ضروری مطالب کو تحریری شکل دی جائے ،اس حکم کے بعدپہلی بار متعلقہ سربراہان نے حرم امام رضا علیہ السلام میں تصانیف کو چھاپنے کی بنیاد رکھی اور اس طرح سے ۲۰۰۳ میں آستان قدس رضوی کے ادارہ تبلیغات اسلامی میں ثقافتی پروڈکشن ڈیپارٹمنٹ کی تأسیس کی گئی جس میں ایک کتاب کمیشن بنایا گیا اور کمیشن کے یہ ارکان کتابوں کی تیاری یا خریداری کے مراحل کا جائزہ لیتے تھے ،رہبر معظم انقلاب اسلامی کے حکم کے مطابق زائرین کی علمی ضروریات کو کتابی صورت میں فراہم کرنے پر تاکید کی گئی تھی اس مقصد کے لئے مطبوعہ پروڈکشنز ؛ بروشرز سے کتاب پروڈکشن کی طرف منتقل ہوئیں اور حتی بروشرز کی شکل میں تیار کردہ مواد کو بھی کتابی صورت دی گئی۔
تحقیق کا انداز،کتاب کی شکل میں
آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن کی تحقیقی سرگرمیاں؛خاص موضوعات،قرآنی علوم،احادیث،فقہ و اصول،عقائد اور اسلامی تعلیمات،رضوی ثقافت اور طرز زندگی،انقلاب اور جدید اسلامی تہذیب ،اخلاق اور تربیت اسلامی وغیرہ پر مشتمل ہیں ،اپنی تأسیس سے لے کر اب تک یہ تحقیقاتی مرکز مختلف موضوعات پر جیسے فقہ و اصول،حدیث،ترجمہ،جغرافیہ،تاریخ،ثقافت و سیرت رضوی،اسلامی شجرہ نسب(انساب) اور اسلامی اعزازات،اخلاق،انقلاب اور جدید اسلامی تہذیب،اسلامی معیشت،کلام،فلسفہ،اسلامی فن تعمیر وغیرہ پر چار ہزار عنوان سے ڈیڑھ کروڑکتابیں شائع کر چکا ہے ۔
یونیورسٹی اور جوانوں کی پسندیدہ اشاعت
حالیہ برسوں میں آستان قدس رضوی کے بنیادی اقدامات میں سے ایک اہم اقدام اپنے قارئین و سامعین کی تعلیمی ضروریات کو پورا کرنے کے مقصد سے تعارفی تصانیف اور مصنوعات کی پروڈکشن اور اشاعت ہے ،اس سلسلے میں آج کے نوجوانوں اور جوانوں کے مسائل،سوالات اور شکوک وشبہات کا بغور جائزہ لینے کے بعدحوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کی ممتاز شخصیات اور پروفیسرز کے تعاون سے مختلف عناوین اوربنیادی مطالب پر مشتمل کتب تألیف کی جاتی ہیں اور حتی اس کے بعد والے مرحلے میں مخاطبین کے ذوق کو مدّ نظر رکھتے ہوئے مختلف تعلیمی پروڈکٹس کو مختلف فارمیٹس اور فریم ورک کے ساتھ آستان قدس رضوی کے جوانان انسٹیٹیوٹ کے تعاون سے تیار کیا جاتا ہے جن میں کتاب،ویڈیو کلپ،ورچوئل کورس،ملٹی میڈیا مصنوعات،ورچوئل پوسٹ اور مختلف فن پارے شامل ہیں۔ آستان قدس رضوی اپنی تمام تر اشاعتی سرگرمیوں کے ساتھ حوزہ علمیہ اور یونیورسٹی کے میدان میں بھی اہم خدمات انجام دے رہا ہے ان میں علوم اسلامی رضوی یونیورسٹی، بین الاقوامی یونیورسٹی امام رضا}اور مدرسہ عالی فقاہت شامل ہیں جن میں طلباء کے لئے تعلیمی موادکی اشاعت بھی کی جاتی ہے ۔
آرٹ اورکتب کے دلنشین امتزاج کے شاہکار
روضہ منورہ امام رضا}کا فن تعمیر اسلامی فن کا عکاس ہے جو بھی اس مقدس وملکوتی آستانہ کی زیارت کے ارادے سے حرم میں قدم رکھتا ہے پہلی نظر میں ہی اس نورانی و ملکوتی حرم کے ایرانی اور اسلامی فن تعمیر کی شان و شوکت سے مسحور اور حیرت زدہ ہوجاتا ہے ،زائرین و مجاورین کو حرم امام رضا} دیکھ کر اسلامی فن تعمیر کی عظمت کا پتہ چلتا ہے ۔ آستان قدس رضوی نے مختلف ادوار میں اسلامی فن تعمیر کے شائقین کو اس قیمتی خزانے کا تعارف کرانے کے لئے آستان قدس رضوی کے تخلیقی آرٹ انسٹیٹیوٹ کی جانب سے کتابوں کی صورت میں کئی شاندار فن پارے پیش کئے گئے ہیں۔
بچوں اور نوجوانوں کے لئے ۲ ہزار سے زائد کتب کی اشاعت
آستان قدس رضوی میں کتابوں کی اشاعت کے اہم عناوین میں بچوں اور نوعمر افراد کے لئے کتاب اور کتابخوانی کا موضوع نہایت قابل توجہ ہے ،آستان قدس رضوی کی ’’بہ نشر‘‘ پبلی کیشنز کئی برسوں سے ’’کتاب ہای پروانہ‘‘ برینڈ کے ساتھ مختلف عمر کے بچوں اور نوجوانوں کے لئے متعدد تصانیف شائع کر چکی ہے ،البتہ بہ نشر پبلی کیشنز کے ساتھ آستان قدس رضوی کے دوسرے ادارے جیسے آستان قدس رضوی کا ادارہ تبلیغات اسلامی، آستان قدس رضوی کی اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن،جوانان انسٹیٹیوٹ اور اسی طرح کچھ دیگر ادارے بھی بچوں اور نوجوانوں سے متعلق متعدد تصانیف شائع کر چکے ہیں ۔
کتاب اور ٹیکنالوجی ساتھ ساتھ
وسیع پیمانے پر ورچوئل اسپیس کے آنےاورزندگی کے روزمرہ تنازعات کی وجہ سے شاید ہمارےپاس اپنی پسندیدہ کتابیں پڑھنے کے لئے وقت بہت ہی کم ہو،لیکن چونکہ کتابوں کا مطالعہ ہماری طرز زندگی پر بہت اثر انداز ہوتا ہے اور اس کے علاوہ ہمیں ہماری ارد گرد کی دنیا کے بارے میں معلومات فراہم کرتا ہے جس سے ہمارے علم میں اضافہ ہوتا ہے اس لئے جب بھی موقع ملے کتاب کا ضرور مطالعہ کیا جائے ،اس طرح کی صورتحال میں جب ہمارے پاس وقت کی قلت ہو توہمیں مطبوعہ کتب کی بجائے الیکٹرانک اور آڈیو بکس کی طرف جانا چاہئے اور اس سلسلے میں مختلف پبلی کیشنز آڈیو بکس تیار کر رہے ہیں ۔
پرنٹنگ پلیٹ فارم رضوی تعلیمات کی اشاعت میں مصروف
آستان قدس رضوی کی ثقافتی مصنوعات اور کتب کی پروڈکشن اور اشاعت،کتاب پروڈکشن کے معیار اور مقدار میں اضافہ،پروڈکشن سینٹرز کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانا،نمائشوں اور ثقافتی پروگراموں میں شریک ہونا،کاروباری سرگرمیوں میں کمی کرنا اور اس طرح کی خدمات کو نجی شعبے کے حوالے کرنا وغیرہ آستان قدس رضوی پبلی کیشنز کے جملہ اہداف و مقاصد اورسرگرمیاں ہیں۔
کمپنی کی طباعت شدہ کتب کے مستحکم معیار کی ضمانت دینا جو کہ پرنٹنگ انڈسٹری کے معیاروں کے مطابق بوں یہ سب اس جدید ٹیکنالوجی اورخریداروں کی خواہشات پر توجہ دینے کی بدولت ممکن ہوا ہے ،ان تمام امور پر توجہ دینے سے پرنٹنگ انڈسٹری خاص طور پر دینی کتابوں کی اشاعت میں بہت زیادہ مقابله چل ربابی ہے اور اس میں بہتری سے قرآن کریم کے اشاعتی مرکز کو خطے کی مارکیٹ میں مؤثر پذیرایی ملے گی۔
آستان قدس رضوی کے کتب خانے اوربک ڈپو
آستان قدس رضوی کے متعدد کتب خانے اور بک ڈپو مختلف صوبوں میں کتاب و کتابخوانی سے دلچسپی رکھنے والوں کو خدمات فراہم کر ری ہیں،یہ مراکز خطے کی ضروریات کے ساتھ ساتھ آستان قدس رضوی میں موجود امکانات کی بنیاد پر کتب خانوں یا اشاعتی اداروں جیسے بہ نشر پبلی کیشنز کی نگرانی میں کتابوں کی فراہمی اور کتابخوانی کی ثقافت کو فروغ دینے اور اس سے متعلق دیگر مختلف کاموں کے لئے براہ راست یا نمائندے کے طور پر فعالیت انجام دے رہے ہیں۔
آستان قدس رضوی کے کتب خانے اور بک ڈپو صوبہ تہران، صوبہ خراسان جنوبی،صوبہ یزد،صوبہ کرمانشاہ،صوبہ لرستان،صوبہ خوزستان،صوبہ گلستان،صوبہ سمنان،صوبہ گیلان،صوبہ ہرمزگان،صوبہ مغربی آذربائیجان اور صوبہ چہار محال اور بختیار میں فعالیت انجام دے رہے ہیں، اس کے علاوہ آستان قدس رضوی کے مشہد مقدس اور ملک کے دیگر حصوں میں ۱۰۰ کتب خانے اور بک ڈپو ہیں،ایک لائبریری ہندوستان میں بھی ہے جس کا نام راجہ محمود آباد لائبریری ہے جسے ۱۹۸۹ میں افتتاح کیا گیا،اس لائبریری میں ۱۶۵۰مخطوطہ کتب اور تقریبا ساڑھے سینتیس ہزار مکتوبات فارسی،عربی،اردو اور انگریزی میں پائی جاتی ہیں۔
دنیا بھر میں رضوی تصانیف کی نمائش
کئی برسوں سے رضوی کتاب خوانی کے کلچر اور ثقافت کو فروغ دینے کے مقصد سے مختلف ممالک میں منعقد کئے جانے والے بین الاقوامی کتاب فیسٹیولز میں شریک ہونا آستان قدس رضوی کے ایجنڈے میں شامل تھا اور اب بھی ہے ،حققیت میں آستان قدس رضوی ملک میں کتاب فیسٹیولز کا بنیادی ستون ہے خصوصاً تہران کتاب فیسٹیول اور اسی طرح دیگر موضوعاتی کتاب فیسٹیول اور صوبائی سطح پر منعقد کئے جانے والے کتاب فیسٹولز کا بنیادی رکن اور ستون شمار کیا جاتا ہے ۔
ملکی کتب فیسٹیولز میں شرکت کے علاوہ آستان قدس رضوی کئی دیگر ممالک بشمول بیروت،نجف،مسقط،فرینکفرٹ وغیرہ میں ہونے والے کتاب فیسٹیولز میں شرکت کر کے رضوی تصانیف کو پیش کر رہا ہے ،متعدد فیسٹیولز میں مختلف موضوعات جیسے بچوں،نوجوانوں،ناول،کہانیاں،شعر،علوم قرآن،حدیث،فقہ و اصول ،ثقافت اورسیرت اہلبیت] وغیرہ پر متعدد تصانیف پیش کرنا جملہ آستان قدس رضوی کی کتاب کے حوالے سے
فعالیت ہے ۔
رضوی تصانیف کسی خاص سرحد تک محدود نہیں ہیں
آستان قدس رضوی رضوی حضرات معصومینc خصوصاً حضرت امام علی رضا}کی سیرت اور طرز زندگی کو فروغ دینے کا بہترین تبلیغی،ثقافتی اور علمی مرکز ہے جوکہ اب تک متعدد تصانیف کودنیا کی متعدد زبانوں میں زیور طبع سے آراستہ کر کے قارئین کے لئے شائع کر چکا ہے ،آستان قدس رضوی کے خصوصی اشاعتی ادارے جیسے زائر رضوی پبلی کیشنز،اسلامک ریسرچ فاؤنڈیشن اور بہ نشر کمپنی مختلف زبانوں جیسے فرینچ،انگریزی،تاجکی،عربی، ہوسا،روسی،اردو،آذری،جرمن اور بنگالی میں مختلف موضوعات جیسے بچوں،نوجوانوں،آداب زیارت، امام رضا(ع)،حدیث سلسۃ الذہب،زائر اور زیارت کی ثقافت اور دیگر کئی موضوعات پر متعدد کتب ترجمہ کرانے کے بعد قارئین کی خدمت میں پیش کر چکے ہیں ،اس کے علاوہ بہت ساری دیگر زبانوں جیسے عربی میں تحریر کی گئی اہم کتب کا فارسی میں ترجمہ بھی آستان قدس رضوی کے توسط سے انجام پا چکا ہے اورگزشتہ چار دہائیوں کے دوران ملکی و غیرملکی کتاب فیسٹیولز میں متعدد بار انعامات بھی وصول کر چکی ہیں۔
ثقافتی اور علمی نشستوں کا انعقاد
آستان قدس رضوی کی کتاب اور کتابخوانی کے فروغ کے لئے ایک اہم فعالیت آستان قدس رضوی کی لائبریریز اور بک ڈپو پرعلمی و ثقافتی نشستوں کا انعقاد ہے ،اس کے لئے بک کال،ٹیکسٹ ریڈنگ،شمس ادبی میٹنگ،بک تھراپی،کہانیوں کا زمانہ،اسٹوڈنٹ بک چینل،بچوں اور نوجوانوں کے لئے تخلیقی نشست،بک شو ایونٹ،کتاب پر تنقید وجائزہ،شاعری کی رات،رضوی داستانیں تحریر کرنے والوں کا عصرانہ اور دیگر کئی کتاب محور پروگرامز آستان قدس رضوی کے ایجنڈے میں شامل ہیں۔ اس کے علاوہ حرم امام رضا علیہ السلام کے مشرقی حصے میں ’’رواق کتاب‘‘ کی تأسیس اور دیگر رواقوں میں بھی اسٹڈیز کے مراکز کا قیام جملہ اقدامات ہیں جنہیں آستان قدس رضوی نے کتاب اور کتابخوانی کے فروغ کے لئے انجام دیا ہے ۔
تہران کی نیشنل لائبریری کی بنیاد وقف پر ہے
قاجاری دور حکومت کے بہت بڑے تاجر حاج حسین آقا ملک فرزند حاج محمد کاظم ملک نے ۱۳ ویں صدی ہجری کے آخری سالوں میں نیشنل لائبریری اور میوزیم کی بنیاد رکھنے کے بعد اس بیش بہا قیمتی خزانے کو ۱۹۳۷ میں حرم امام رضا}کے لئے وقف کر دیا۔ اس وقت یہ قیمتی خزانہ آستان قدس رضوی کا ایک ثقافتی انسٹیٹیوٹ ہے جو آستان قدس رضوی کی براہ راست نگرانی اور وقف نامہ کے مطابق غیر سرکاری اور غیرمنافع بخش طریقے سے فعالیت کر رہا ہے ۔منشور کے مطابق ’’ملک نیشنل لائبریری اور میوزیم‘‘ کے خاص اہداف و مقاصد ہیں جس میں تعلیم کو فروغ دینا،وقف نامہ پر عملدرآمد یقینی بنانا،وقف کی ثقافت کو فروغ دینا،خزانے کی حفاظت،مزید کتب اکھٹی کرنااور لائبریری کو توسیع دینے کے ساتھ ماضی کے تاریخی اور ثقافتی آثار کو از سر نو شناخت کرواناوغیرہ شامل ہیں ۔
کتابخوانی کی ثقافت کو فروغ دینے کے لئے رضاکارانہ خدمات انجام دینا
بسوں سے مخیر حضرات کے تعاون سے رضاکارانہ خدمات انجام دینے والے مراکز قائم کر رہا ہے یہ مراکز مختلف ثقافتی ،سماجی اور حتی اقتصادی شعبوں میں بھی فعالیت کر رہے ہیں،کتاب اور کتابخوانی کے رضاکارانہ اور اعزازی مراکز ؛آستان قدس رضوی کے ان انیس خصوصی اور علمی مراکز میں سے ایک ہیں جنہیں حرم امام رضا}کے متولی کے تعاون اور اسلامی جمہوریہ ایران کی برکت سے ۲۰۱۸ میں تأسیس کیا گیا،ہمارے وسیع و عریض ملک میں کتاب اور کتابخوانی کے لئے اعزازی اور رضاکارانہ طور پر خدمات انجام دینے والے افراد دو طرح سے یعنی کمیٹی اور صوبائی سطح پر خدمات فراہم کر رہے ہیں۔
اہم الفاظ: آستان قدس رضوی، حرم امام رضا(ع)، کتاب،کتابخوانی،مطالعہ،پبلی کیشنز،تہران،لائبریری،میوزیم،نیشنل لائبریری،بک ڈپو