printlogo


رواق خدمت”دینی تبلیغ”
’’دین کی تبلیغ‘‘س متعلق استان قدس رضوی کی سرگرمیو اور اقدامات کا مختصر جائز

میں اعلیٰ سطح کے چار ہزار ماہرین اور دانشور شرکت کرتے ہیں،ان نشستوں میں روزمرّہ کے اعتقادی اور فکری مسائل کا خصوصی نقطہ نظر سے جائزہ لیا جاتا ہے۔
عوامی پروگرام”پرسمان دینی“سب سے زیادہ پسندیدہ پروگراموں میں سےا یک ہے جو صحن جمہوری اسلامی اور مدرسہ پریزاد میں منعقد کیا جاتا ہے، جس میں سالانہ تین سو سے زائد سوال و جواب کے سیشنز منعقد کئے جاتے ہیں، یہ جلسے زیادہ تر مذہبی مناسبتوں کے مطابق ترتیب دیے جاتے ہیں،سالانہ ڈھائی لاکھ سے زیادہ زائرین ان جلسات میں شرکت کرتے ہیں اور ان جلسات کے ذریعے زائرین کے اعتقادی، شرعی اور دینی سوالوں کے جوابات دیئے جاتے ہیں۔
تاہم ان نشستوں کی ریڑھ کی ہڈی”معرفتی نشستیں” ہیں،یہ نشستیں ہر روز حرم امام علی رضا (ع) کے مختلف مقامات بشمول مدرسہ پریزاد، مسجد گوہر شاد،دارالحجہ اور رواق نجمہ خاتون میں منعقدکی جاتی ہیں۔ سالانہ بارہ ہزار معرفتی نشستوں کا انعقاد ہوتا ہے اور چھ لاکھ سے زائد زائرین ان نشستوں میں شرکت کرتے ہیں۔ ان نشستوں کا محور زیادہ تر اعتقاد،اخلاق،دینی تربیت اور رضوی طرز زندگی ہوتا ہے۔ یہ نشستیں یک طرفہ گفتگو اور تقریر کے بجائے دو طرفہ گفتگو اور استدلال کے ذریعہ مخاطب کو قانع کرنے پر استوار ہوتی ہیں۔
ان پروگراموں کے ساتھ ساتھ انفرادی طور پر بھی زائرین کو جوابات دیئے جاتے ہیں جس سے زائرین زیادہ اطمینان اور سکون محسوس کرتے ہیں۔ شرعی اور اعتقادی سوالوں کے جوابات دینے والے دفاتر چوبیس گھنٹے حرم امام علی رضا (ع) کے مختلف حصوں میں فعال رہتے ہیں۔ سالانہ نو لاکھ سے زائد سوالوں کے جوابات ان دفاتر میں دیئے جاتے ہیں۔
اس کے علاوہ صحنوں اور داخلی دروازوں پر بھی زائرین کی دینی ماہرین تک فوری رسائی کے لئے اسلامی اسکالر موجود رہتے ہیں۔ البتہ یہ پورا نظام فقط یہیں تک محدود نہیں ہے بلکہ ٹیلی فون نمبر۰۰۹۸۵۱۳۲۰۲۰ کے ذریعے بھی سالانہ بیس لاکھ سے زائد شرعی، قرآنی اور اعتقادی سوالات کے جوابات دیئے جاتے ہیں۔
“نسیم رضوان” اپلیکیشن بھی سوالات پوچھنے کے لئے ایک محفوظ پلیٹ فارم ہے۔ ایک ایسا پلیٹ فارم جسے خواتین اور نوجوانوں کی جانب سے بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔
مجموعی طور پر ان تمام اقدامات سے یہ واضح ہوتا ہے کہ حرم امام علی رضا (ع) نہ صرف دلوں کی پناہ گاہ ہے بلکہ ایمان سے متعلق سوالوں کے جوابات کی ایک اہم درسگاہ ہے،ایسی درسگاہ جہاں پر ہر سوال کا جواب دیا جاتا ہے اور حقیقت کا راستہ ہمیشہ کھلا رہتا ہے۔
 
دین کی تبلیغ اور دینی مناسک
مشہد مقدس میں واقع حضرت امام علی رضا (ع) کا روضہ منورہ صرف ایک زیارت گاہ نہیں ہے،یہ نورانی بارگاہ صدیوں سے دینی مناسک،مراسم اور دینی و مذہبی اعمال انجام دینے کا مرکز بن چکی ہے جن سے زائرین و مجاورین کی روحانی و معنوی زندگی تشکیل پاتی ہے۔ روزانہ ہزاروں کی تعداد میں مختلف زبانیں بولنے والے افراد حرم امام
علی رضا (ع) میں مشرف ہوتے ہیں اور ان دینی پروگراموں میں شرکت کرتے ہیں۔ یہ مراسم جو شیعیت کی تاریخ سے وابستہ ہیں اور انسان کی روحانی ضروریات کو پورا کرتے ہیں۔
یقیناً ان دینی مراسم میں سے حرم امام علی رضا (ع) میں نماز جماعت سب سے زیادہ اہم عبادی عمل ہے، ایسا فریضہ جو حرم مطہر کی مذہبی حیات کو دن رات میں منظم کرتا ہے۔ یومیہ نمازیں مخصوص اوقات میں حرم امام علی رضا (ع) کے مختلف صحنوں اور ہالز میں ایک ساتھ ادا کی جاتی ہیں تاکہ زیادہ سے زیادہ زائرین و مجاورین کی شرکت ممکن ہو سکے۔ رواق امام خمینی(رہ)، رواق حضرت زہرا(س)، صحن انقلاب اسلامی، مسجد گوہر شاد اور صحن پیامبر اعظم(ص) چند ایسے اہم مقامات ہیں جہاں یہ عبادی فریضہ انجام دیا جاتا ہے۔
حرم امام علی رضا (ع) میں یومیہ نمازوں کے علاوہ خاص نمازو ں کی ادائیگی بھی انجام پاتی ہے جیسے قضا نماز یں،روزانہ نماز ظہرین اور نماز مغربین کے فوراً بعد شبستان آیت اللہ نہاوندی(رہ) میں جماعت کے ساتھ قضا نماز پڑھائی جاتی ہے،یہ زائرین کے لئے ایک بہترین موقع ہے کہ وہ اپنی قضا شدہ نمازوں کو جماعت کے ساتھ پڑھ سکیں۔
ضریح امام علی رضا (ع) کی زیارت سے مشرف ہونے کے بعد نماز زیارت بھی پڑھی جاتی ہے جو زائر کا امام کے ساتھ عشق و عقیدت کا اظہار ہے۔ یہ دو رکعت نماز ہے جو اپنے خاص آداب اور طریقے کے ساتھ پڑھی جاتی ہے۔ کچھ خاص ایّام میں امام زمانہؑ(عج) سے استغاثہ اور توسل کی نمازیں بھی ادا کی جاتی ہیں جو اپنے معصوم اماموں کے ساتھ شیعوں کے اعتقادی تعلق کو ظاہر کرتی ہیں۔
دعا ومناجات اور قرآنی محافل بھی حرم مطہر کی روحانی حیات کا ایک پہلو ہیں۔ دعائے توسل،دعائے کمیل، دعائے ندبہ اور زیارت عاشورا کو باقاعدہ منظم انداز میں اور مخصوص راتوں میں تضرّع اورگریہ و زاری کے ساتھ پڑھا جاتا ہے۔ یہ پروگرامز نہ صرف زائرین کے لئے بلکہ ایسے مجاورین کے لئے بھی جو حرم مطہر کو اپنی روز مرّہ زندگی کا حصہ سمجھتے ہیں سکون بخشتے ہیں اور ان کی تربیت میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔
قرآنی محافل اور قرآنی پروگراموں کے انعقادکی ذمہ داری حرم امام علی رضا (ع) کے دارالقرآن الکریم پر ہے جس میں روزانہ نماز صبح کے بعد ترتیل کے ساتھ قرآن کریم کی تلاوت