رواق خدمت”دینی تبلیغ”
’’دین کی تبلیغ‘‘س متعلق استان قدس رضوی کی سرگرمیو اور اقدامات کا مختصر جائز
و خواتین» نئے تخلیقی منصوبوں کے ذریعہ خواتین اور بچیوں کی روحانی اور سماجی ترقی میں مدد کر رہا ہے۔
“دختران ماہ” جیسے پروگراموں کےتحت تازہ مکلف بچیوں کو دینی تعلیمات دینے کے علاوہ ان کے ساتھ مستقل رابطہ رکھا جاتا ہے،”شکوہ مادری” پروگرام کے تحت زیادہ اولاد والی ماؤں کی تجلیل و تکریم کی جاتی ہے اور گوہر شادمرکز کے تحت نیک اور صالح خواتین کو سماجی تعاون کے لئے منظم کیا جاتا ہے،اس کے علاوہ «مرکز برائے امور خانوادہ و خواتین» کے تحت خاندان کی سرپرستی کرنے والی خواتین کی صلاحیتیں بڑھانے کے لئے ورکشاپس کے انعقاد سے روحانیت اور اقتصادی استقلال کے مابین تعلق قائم کیا جاتا ہے۔ ان سرگرمیوں کے علاوہ حرم امام علی رضا (ع) میں غیرملکی خواتین کے لئے جشن،قرآنی محافل اور مجالس کا انعقادکیا جاتا ہے تاکہ ان کے ساتھ فکری و ثقافتی تبادلے کے مواقع فراہم ہوسکیں۔
عید فطر،ولادت امام علی رضا (ع) اور اعیاد شعبانیہ جیسی مناسبتوں پر جشن کا انعقاد اوراردو اورعرب زبان خواتین کے لئے مجالس و محافل کے انعقاد سے باہمی یکجہتی،محبت و عقیدت میں استحکام اور اہلبیت (ع) کی تعلیمات کو فروغ دینے میں مدد ملتی ہے۔
قرآن کریم اورخطبہ غدیرحفظ کرنے اور حضرت زہراء(س) کے جہادی کارناموں کے متعلق مقابلوں میں خواتین کی شرکت سے ان کے ذہنوں اور ان کی زندگیوں میں دینی ثقافت مزید مستحکم ہوتی ہے۔ تاریخی وقف سے لے کر نئے بین الاقوامی منصوبوں تک تمام اقدامات حرم امام علی رضا (ع) میں خواتین کے اہم اور زندہ کردار کی واضح تصویر پیش کرتے ہیں۔ ایک مسلمان خاتون، اپنے ایمان و اعتقاد اورسماجی سرگرمیوں کے ذریعہ نہ فقط خاندان کو کامیاب بناتی ہے بلکہ ایک متحرک اور روحانی معاشرے کو رضوی ورثے سے منسلک کرنے میں بھی اہم کردار ادا کرتی ہے۔
مستقبل ساز نسل کے ہمراہ
حرم امام علی رضا (ع) فقط بڑی عمر کے افراد کی زیارت گاہ نہیں ہے بلکہ حرم مطہر میں ایران اور دنیا بھر سے آنے والے بچوں اور نوجوانوں کے لئے تربیت کی فضا بھی فراہم ہے۔ سالانہ تیس لاکھ بچے روضہ منورہ امام
علی رضاg کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں۔ آستان قدس رضوی نے ان کے لئے مخصوص جگہیں بنائی ہیں جہاں پر متنوع پروگراموں، کھیل کود اور مختلف سرگرمیوں کے ذریعہ انہیں دینی مفاہیم کی تعلیم دی جاتی ہے۔
“کبوترانہ” اور “رواق کودک” جیسی جگہیں بچوں کو زیارت، نماز اور امام شناسی جیسے مفاہیم کو سیکھنے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔ “نورالھدیٰ” ثقافتی نیٹ ورک نے۲۰۰۳سے کام کا آغاز کیا اور دو دہائیوں سے زائد عرصے میں مختلف عمر کے بچوں اور نوجوانوں کو دینی تعلیمات سے آگاہ کیا ہے، اس نیٹ ورک نے کتاب خوانی کے مقابلوں،جشن تکلیف،آرٹ اور فن کی نمائشگاہوں کے انعقاداور دیگر سرگرمیوں کے ذریعے نہ صرف بچوں کوتعلیم دی ہے بلکہ ان میں حرم کے ساتھ تعلق کو بھی مستحکم بنایا ہے۔
اس نیٹ ورک میں کسی بھی عمر اور کسی بھی ملک سے تعلق رکھنے والےبچے شامل ہو سکتے ہیں،اس کی ایک اہم خصوصیت یہ ہے کہ چھ لاکھ چھیالیس ہزار سے زائد بچے اس نیٹ ورک کا حصہ ہیں۔
“ریحانہ ہائے رضوی” اور “ ابناء الرضاؑ” جیسے پروگرامز لڑکوں اور لڑکیوں کے لئے رکھے گئے ہیں جو نوجوانوں کی شناخت اور روحانیت کی ترقی کے لئے مخصوص فضا فراہم کرتے ہیں۔ لڑکیاں انجمنوں، ورکشاپس اور فنی اور تعلیمی سرگرمیوں میں فعالیت کرتی ہیں اور ان کے ذریعے دینی اور سماجی مہارتیں اور فن وہنر سیکھتی ہیں اور حرم مطہر سے دلی تعلق کو محسوس کرتی ہیں۔
نوجوان لڑکے، اسٹوڈنٹس آرگنائزیشنز،ٹورز،شرعی بلوغت کے جشن اور سوالات و جوابات کی نشستوں کے ذریعہ دینی مفاہیم اورذمہ داریوں کو سیکھتے ہیں اور اپنی انفرادی اور سماجی صلاحیتوں کو مستحکم کرتے ہیں۔غیرملکی بچوں اور نوجوانوں کے لئے بھی حرم امام علی رضاg میں مختلف سرگرمیوں کا انعقاد کیا جاتا ہے جن میں شرعی بلوغت کے جشن،تعلیمی ورکشاپس،خطاطی اور پینٹنگ کی نمائشگاہوں کے انعقاد سمیت بین الاقوامی سیمینارزشامل ہیں۔ ان سرگرمیوں کے ذریعہ معارف اہلبیت (ع) کو سیکھنے کے مواقع فراہم کئے جاتے ہیں۔
اعتکاف اور تربیتی ٹورز بھی ان پروگراموں میں شامل ہیں جن کے ذریعہ بچوں میں عبادت اور قرآن کے ساتھ انس و محبت، احساس ذمہ داری اورانسانوں سے محبت و ہمدردی سکھائی جاتی ہے۔
ان تمام اقدامات سے واضح ہوتا ہے کہ حرم امام علی رضا (ع) میں بچوں اور نوجوانوں کی تربیت تعلیم،آرٹ، کھیل اور زندگی کے تجربات کے حسین امتزاج پر مشتمل ہے، ان پروگراموں میں شمولیت سے ایمان مضبوط ہونے کے ساتھ دینی اور اخلاقی اقدار مستحکم ہوتی ہیں،خود اعتمادی پیدا ہوتی ہے اور دینی معاشرے کے ساتھ تعلق کو فروغ ملتا ہے۔ ان تمام اقدامات نے آئندہ نسل کی تربیت کے لئے حرم امام علی رضا (ع) کو ایک بے نظیر اور منفرد درسگاہ میں تبدیل کر دیا ہے۔
دینی تعلیم اور تبلیغ
دین کی تبلیغ ایک علم ہے جسے سیکھا جائے اور ایک