printlogo


رواق خدمت”دینی تبلیغ”
’’دین کی تبلیغ‘‘س متعلق استان قدس رضوی کی سرگرمیو اور اقدامات کا مختصر جائز

 تبلیغ دین کو فروغ دینا
حضرت امام علی رضا (ع) کے حرم مطہر میں ثقافتی سرگرمیاں صرف مصنوعات کے پروڈکشنز اور نشریات تک محدود نہیں ہیں بلکہ ان کے ذریعہ زائرین کو رضوی معارف اور سیرت سے آگاہ کیا جاتا ہے،ایک پانچ سال کے بچے سے لے کر نوجوانوں اوربڑی عمر کے لوگوں تک کے لئے کئے گئے تمام اقدامات جن میں کتاب خوانی کے مقابلے اور علمی نمائشگاہیں وغیرہ شامل ہیں سب ایک بلند مدت ثقافتی پالیسی کا حصہ ہیں جس کا مقصد زائر اور رضوی ثقافت کے مابین ایک پائیدار اور مستقل تعلق برقرار کرناہے۔
مختلف تقریبات اور بچوں کے تیار کئے گئے کتابچے اور ثقافتی بستے، صرف سرگرم کرنے کے لئے نہیں ہیں بلکہ ایک پہلا مگر اہم قدم ہےجس کے ذریعہ چھوٹے بچوں کو دینی اور اخلاقی اقدار سے آگاہ کیا جاتا ہے۔
نوجوانوں سے متعلق مواد کو آگاہانہ زیارت اور امام علی رضا علیہ السلام کی تاریخی سیرت سے آگاہی کے لئے تیار کیا جاتا ہے تاکہ اس عمر کے افراد اپنی دینی اور معاشرتی شناخت کو تشکیل دیتے وقت فکری چیلنجوں کا مقابلہ کر سکیں، اس کے علاوہ جوانوں اور عام افراد کے لئے میگزین،تجزیاتی متون اور کتب وغیرہ کی اشاعت کے ساتھ رضوی حیات و تعلیمات کے عمیق مفاہیم کو سمجھنے کے لئے بھی میدان فراہم کیا جاتا ہے اور مخاطبین کو زیارت اور رضوی اخلاق کے مختلف پہلوؤں کا مطالعہ کرنے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔
 
 دینی نشر و اشاعت
“زائر رضوی” پبلیکیشنز،آستان قدس رضوی میں ثقافتی نشر و اشاعت کا اہم مرکز ہے اس پبلیکشنز نے ۲۰۰۸ سے اپنی سرگرمیوں کا آغاز کیااور اب تک کئی لاکھ کتب اور میگزین شائع کر کے ملک میں دینی معارف کو فروغ دینے میں سرفہرست شمار کیا جاتا ہے۔
اس پبلیکشنزکی بنیادی توجہ، تہذیب زیارت،رضوی معارف کے فروغ اور زائرین کو حرم امام علی رضا (ع) کی خدمات سے آگاہ کرنے پر مرکوز ہے، لیکن اس کے ساتھ ساتھ اسلامی انقلاب کی تہذیبی اقدار کو مناسب زبان کے ساتھ مختلف عمر کے افراد تک منتقل کرنے میں بھی کوشاں ہے۔
اس اشاعتی مرکز کے آثار چار بنیادی شعبوں ؛رضوی معارف، حرم شناسی، دینی معارف اور انقلاب اسلامی پر مشتمل ہیں جو بچوں، نوجوانوں،جوانوں اور بڑی عمر کے افراد کے لئے تیار کئے جاتے ہیں، اس اشاعتی مرکز میں قومی زبان میں نشر و اشاعت کے علاوہ مختلف کتب کاعربی، انگلش،فرانسیسی،اسپینش،آذری، اردو اور سواحلی زبانوں میں بھی ترجمہ انجام دیا جا رہا ہے جس سے غیرملکی زائرین کو رضوی معارف سے مستفید ہونے اور اسلامی جمہوریہ ایران کے انقلاب کی ثقافت سے آگاہی کےمواقع فراہم ہوئے ہیں۔
اس کے علاوہ حرم امام علی رضا (ع) میں شرعی اور اعتقادی سوالات کا جواب دینے والے اساتذہ بھی اس اشاعتی مرکز کے دیگر مخاطبین ہیں اور ان کے لئے تخصصی کتب شائع کی جاتی ہیں۔
مختلف کتب جیسے مجموعہ”رہنما” کو زائرین کے بنیادی سوالات کے جواب کے لئے، کتاب “پرسمان رضوی” کو تاریخ،سیرت اور زیارت سے متعلق سوالات کے جوابات کے لئے،اور مجموعہ”رہیافت” کو اساتذہ کی صلاحیتوں کو بڑھانے کے لئے شائع کیا گیا ہے یہ چند کام اس اشاعتی مرکز کے کامیاب اور مؤثر اشاعتی نمونے ہیں۔
کتب کی اشاعت کے ساتھ تہذیب مطالعہ کو فروغ دینے کے لئے کتاب خوانی کے مقابلوں کے انعقاد پر بھی اس اشاعتی مرکز کی جانب سے خصوصی توجہ دی جاتی ہے،مقابلوں کے لئے تیار کی جانے والی کتب اور ثقافتی مصنوعات نہ صرف تعلیم اور رضوی معارف سے آگاہی فراہم کرتی ہیں بلکہ زائرین کو مطالعہ کرنے کی ترغیب بھی دلاتی ہیں۔
کتاب خوانی کے مقابلوں کا آغاز۲۰۰۷ سے ہوا اور اب دو دہائیاں گزرنے کے بعد مواد کی تیاری،کتب کی تقسیم،جوابات کی جمع آوری اور نتائج کے اعلان کے چودہ مراحل ترتیب دیئے گئے ہیں جو کہ دینی معارف کی منتقلی کے مؤثر ترین طریقے بن گئے ہیں۔ یہ مقابلے بچوں،نوجوانوں اور بڑی عمر کے افراد کے درمیان منعقد کئے جاتے ہیں اوران مقابلوں کے انعقاد اور شمولیت کا اعلان مختلف ذرائع بشمول تبلیغاتی بورڈز،میسجز،ویب سائٹ اور سوشل نیٹ ورکس کے ذریعہ کیا جاتا ہے۔
 
 خواتین؛ روحانیت اور تبلیغ کا ستون
حضرت امام علی رضا علیہ السلام کے روضہ منورہ میں خواتین نے ہمیشہ دین کی ترویج اور رضوی ثقافت کے تحفظ میں اہم کردار ادا کیا ہے،تاریخ کے نشیب و فراز میں محترمہ گوہر شاد جیسی خواتین نے اپنی دولت وقف کی،مسجد و مدرسہ تعمیر کر کے ایسے تعلیمی و ثقافتی مراکز قائم کئے جوصدیاں گزر جانے کے باوجود آج بھی علم، روحانیت اورمعاشرے کی دینی ضروریات پوری کر رہے ہیں۔
اس تاریخی ورثے سے ظاہر ہوتا ہے کہ خواتین نے نہ صرف دین پر عمل کیا بلکہ دین کے دفاع اور ترویج میں بھی اہم کردار ادا کیا، جس کا ایک واضح نمونہ مشہد مقدس کی خواتین کا ہے جنہوں نے گوہر شاد مسجد کے واقعہ میں پہلوی حکومت کی دین مخالف سیاستوں کے مدّ مقابل مقاومت و مزاحمت کی۔
آج آستان قدس رضوی میں «مرکز برائے امور خانوادہ